فلم ساز اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ راجستھان میں مار پیٹ کے
واقعہ کے بعد لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو نے اپنے انداز میں بی جے پی
پر نشانہ سادھا ہے۔ لالو اور تیجسوی نے الگ الگ ٹویٹس کے ذریعہ سے بی جے پی
پر حملہ بولا ۔ نائب وزیر اعلی تیجسوی نے لکھا کہ بی جے پی حکمرانی والے
راجستھان میں جو کچھ ہوا، انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، ہندوستانیوں کو آپس
میں لڑانا ان کے ڈی این اے میں ہے۔
وہیں دوسری طرف لالو نے ٹویٹ
کیا کہ اگر بہار میں ہوتا تو یہی بھاجپائی
ميڈياوالا نسل پرستی اور جنگل راج کا رائتاپھیلا کر بہار کو بدنام کر رہا
ہوتا۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاست ہوا ہے ، تو یہ سب خاموش ہے۔
تیجسوی یادو نے اپنے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں بہار میں بالی ووڈ کو
فلم بنانے اور شوٹنگ کے لئے مدعو کرتا ہوں۔ بالی وڈ کے لوگ بہار آئیں اور
یہاں تاریخی اثاثہ کے ساتھ ساتھ آرٹ ثقافت کو بھی دکھائیں۔ بہار میں
انہیں ہر طرح کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔